ترکی میں مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 24 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

 
0
354

انقرہ ، جولائی 10 (ٹی این ایس):  ترکی کے شمال مغربی علاقے میں مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں سے بھری ٹرین بارشوں کے بعد زمینی کٹاو کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 360 مسافروں سے بھری ٹرین کی 6بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ترک میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کا کام مکمل ہوگیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے 300سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔