آئندہ کا لائحہ عمل لاہور جا کر طے کریں گے: نواز شریف

 
0
372

لندن، جولائی 10 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی پر لاہور ائر پورٹ پر اترنے کے عزم کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل لاہور جا کر طے کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل لاہور جاکر طے کریں گے اور انشاءاللہ لاہور ائر پورٹ پر ہی اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ابھی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں اور قوم سے ان کی صحت یابی کے لئے دعاﺅںکی درخواست کرتا ہوں۔ نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ میر اہلیہ سمیت تمام بیماروں کو شفا دے ۔