وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں شہباز شریف سے ملاقات

 
0
469

لندن نومبر 4 (ٹی این ایس)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحا ل پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ناشتے پر غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز ،ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندرونی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ۔شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے درمیان وطن واپسی سے قبل ایک اور ملاقات ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔