بھار ت کی فوجی پالیسی مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی اصل وجہ ہے،میرواعظ

 
0
437

سرینگر02 اپریل(ٹی این ایس):مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے بھارت کی ملٹری پالیسی کومقبوضہ علاقے میں کشت وخون کی اصل وجہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کوبندوق اْٹھانے پرمجبورکررہاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے میرواعظ عمرفاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپیغام میں بھارتی فوجیو ں کے ہاتھوں شوپیان اور اسلام آبادکے اضلاع میں شہید ہونیوالے 17نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکے سیاسی اورانسانی مسئلے کے حوالے سے ملٹری پالیسی اپناکربھارت کشمیری نوجوانوں کومسلح جدوجہدکی راہ اختیارکرنے پر مجبور کررہاہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر شدید تشویش ظاہرکرتے ہوئے خبردارکیاکہ جب تک مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بھارتی حکومت کی پالیسی جبروقہرپرمبنی رہے گی تب تک کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کا لہوبہتارہے گااورکشمیری نوجوان بندوق اْٹھانے پرمجبورہوتے رہیں گے۔میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ جب تک بھارتی حکومت کشمیرکے سیاسی اورانسانی مسئلے کے تئیں ملٹری پالیسی پرکاربندرہے گی تب تک کشمیرمیں انسانی جانوں کاضیاں جاری رہے گااورمزاحمت کیلئے کشمیری نوجوان مجبورہوتے رہیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیرمیں جاری سنگین صورتحال کے جوبھی نتائج برآمدہونگے اْس کیلئے ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیرمیں جوکشت وخون کی صورتحال پیداکردی ہے ،اْس کے نتیجے میں کشمیریوں کوقتال اورظلم وزیادتیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔میرواعظ نے کہاکہ شوپیان میں کئی عام شہری اورنوجوان شہید جبکہ 100سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی آنکھیں پیلٹ لگنے سے چھلنی چھلنی ہوگئی ہیں۔