اسرائیل جارحیت کو بطور پالیسی استعمال کررہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

 
0
292

تہران،فروری 19(ٹی این ایس):یرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ اسرائیل جارحیت کو پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اپنے پڑوسیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا ذمے دار ہے اور ہر روز شام اور ایران میں مداخلت کرتا ہے ۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم نے کارٹونِش سرکس سجایا جس کی اتنی بھی اہمیت نہیں کہ اس پر ردعمل دیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے پورے خطاب میں اصل مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنے خطاب میں ایران کو دنیا کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ایران کے خلاف اقدامات کی دھمکی دی تھی۔