افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے،امریکہ

 
0
351

واشنگٹن فروری 6(ٹی این ایس)امریکہ نے کہاہے کہ کچھ برسوں کے درمیان اس معاملے پر پاکستان سے ہمارے اختلاف ہوئے ہیں لیکن اب بھی افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوز بریفنگ میں امریکی سینٹرل کمانڈ چیف جنرل جوزف ووٹل نے کہاکہ کچھ برسوں کے درمیان اس معاملے پر پاکستان سے ہمارے اختلاف ہوئے ہیں لیکن اب بھی افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہن سلیوان نے اپنے بیان میں پاکستان سے تعلقات جاری رکھنے اور افغانستان میں مفادات سے متعلق امریکی خواہش کی عکاسی کی، تاہم ہم نے پاکستانی حکومت پر یہ واضح کیا تھا کہ افغانستان میں دباؤ اور تشدد کو کم کرنے کے لیے پاکستان ہماری امید کے مطابق محفوظ پناہ گاہوں میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے گا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرے گا۔