عمران خان سچ بول دیتے، چھپانے والی کیا بات تھی ٗطلال چوہدری

 
0
384

کسی کی قسمت میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی شیروانی تھی ٗ کسی کی قسمت میں شادی کی تین شیروانیاں تھیں ٗ رد عمل
اسلام آباد،فروری 19(ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خان صاحب شادی پر سچ بول دیتے ٗ اچھا کام کیا تھا، چھپانے والی یا جھوٹ بولنے والی کیا بات تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کے بعدطلال چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی قسمت میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی شیروانی تھی اور کسی کی قسمت میں شادی کی تین شیروانیاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی کا گھر توڑنے کے بعد اپنا گھر بسالیا، انہیں اپنی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا۔