خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج

 
0
445

اسلام آباد اکتوبر 29(ٹی این ایس) خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا‘ اساتذہ نے موقف اختیار کیا کہ این ٹی ایس امتحان پاس کرنے کے باوجود ریگولر نہیں کیا جارہا اور چار سال سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔

اتوار کو خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ این ٹی ایس امتحان پاس کرنے کے باوجود ریگولر نہیں کیا جارہا دھرنے میں شریک اساتذہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اساتذہ نے موقف اختیار کیا کہ چار سال سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔