پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ٗاعزازچوہدری

 
0
399

نیویارک اکتوبر 29(ٹی این ایس)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ کچھ عناصر پاکستان سے متعلق متضاد حقائق پیش کررہے ہیں ۔اتوارکو نیو یارک میں پاک امریکہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان اور امریکہ کے تعلقات لچکدار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا چاہئیے۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان سے متعلق متضاد حقائق پیش کررہے ہیں تاہم ہم یہ غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔