کراچی ،اکتو بر 29(ٹی این ایس): پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم پاکستان کی بڑی وکٹ گرادی،ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرہ نے پی ایس پی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنماء اور ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ نے پی ایس پی قیادت سے ملاقات کی۔جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرارشد وہرہ نے پی ایس پی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔
ڈپٹی میئرارشدوہرہ معروف کاروباری شخصیت ہیں اور مانچسٹرسے ماسٹرکی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرہ نے شمولیت کا باقاعدہ اعلان پی ایس پی کے رہنماء انیس قائخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔پریس کانفرنس میں انیس قائمخانی نے کہا کہ پی ایس پی نے فاروق ستارسے ارکان اسمبلی کے استعفوں کامطالبہ کردیا۔فاروق ستاراپنے اعلان کے مطابق اپنے ایم این ایزاور ایم پی ایزسے استعفے دلوائیں۔
ایم کیوایم پاکستان نے استعفے دیے توپی ایس پی انتخابات میں حصہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ ارشدوہرہ آج کے بعد برے لوگ بن جائیں گے۔پی ایس پی میں شامل ہونے والوں کی ایک لمبی لائن لگی ہوئی ہے۔ارشدوہرہ بلدیاتی نظام کابھی جلد پول کھولیں گے۔اس موقع پرڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ نے کہاکہ کراچی کی عوام کوہم نے ڈلیورنہیں کیااور ہم نے وعدے بھی پورے نہیں کیے۔
ہم ایک سال میں بہت کچھ کرسکتے تھے۔لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا۔وسائل اور اختیارات کے نہ ہونے کاروناروتے رہے۔ میں عوام کاسامنا نہیں کرپارہاتھا۔ ہم کراچی کے لوگوں کی خدمت نہیں کرسکے اسی لیے پارٹی چھوڑدی۔ ہم نے عوام کوایک سال تک سوائے وعدوں کے کچھ نہیں دیا۔انہوں نے ارشدوہرہ پاکستان میں پیداہوااور پاکستان ہی مرناہے۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ کافی لوگ ایم این ایز بھی آنا چاہ رہے تھے لیکن ابھی فی الحال رکے ہوئے ہیں پی ایس پی میں ایک دن سب نے آنا ہے۔