پنجاب بھر میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے بی اے اور بی ایڈ کی شرط ختم ،ایم اے کی ڈگری لازمی

 
0
3305

لاہور اکتوبر 29(ٹی این ایس)فیصل آباد سمیت صوبہ بھرکے سرکاری سکولوں میں ایجو کیٹرز کی بھرتیوں کیلئے دو سالہ بی اے اور بی ایڈ کی شرط ختم کرکے ایم اے کی ڈگری کی شرط عائد کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز نے بارہ ہزار 973نئے ایجو کیٹرز بھرتی کرنے کافیصلہ کرلیا‘چھ ہزار 253مرد اور چھ ہزار 720خواتین ایجوکیٹرز بھرتی کی جائیں گی ‘ایجو کیٹرز کی بھرتیوں کیلئے امیدواروں کا این ٹی ایس کے تحت تحریری امتحان بھی لیا جائیگا‘اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر ز کیلئے ساٹھ اور ایس ایس ای کیلئے پچاس فیصد نمبرز لینے کی شرط بھی رکھی گئی ہے ‘نئی پالیسی کے تحت مرد ایجو کیٹرز کیلئے عمرکی حد پینتیس اور خواتین ایجو کیٹرز کیلئے اڑتیس سال عمر مقرر کی گئی ہے ‘ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کیلئے اخبارات میں اشتہار دیا جائیگا۔