عید تک کتنے دن مارکیٹیں کھلیں گی؟ تفصیلات جاری کر دی گئی

 
0
500

اسلام آباد 12 مئی 2020 (ٹی این ایس): کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عید سے قبل صرف 7 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، رواں ہفتے پیر سے جمعرات 4 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

آیندہ ہفتے پیر منگل اور بدھ (24، 25 اور 26 رمضان) کو 3 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، جمعرات کو شبِ قدر کی وجہ سے مارکیٹیں بند رہیں گی، 27 رمضان کو تاجر برادری شب قدر کی وجہ سے مارکیٹیں بند رکھتے ہیں۔

سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاون کی وجہ سے مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، کراچی میں رواں رمضان المبارک میں تاجروں کا عید سیزن صرف 7 دن کو ہوگا۔

رمضان مبارک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے چاند رات کو خریداری ممکن نہ ہو سکے گی، 28، 29 اور 30 رمضان یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹیں بند ہوں گی۔

30 رمضان کو اتوار ہوگا اور پیر سے عید کی تعطیلات ہوں گی، عید کے بعد کا پہلا دن لاک ڈاؤن کا ہوگا، عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 29، 30 اور 31 مئی کو لاک ڈاؤن ہوگا۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہوئی ہے۔