رمضان المبارک کے مہینے میں سعودی فرمانرواں کی جانب سے لاکھوں پاکستانیوں کیلئے تحائف آگئے

 
0
228

اسلام آباد 12 مئی 2020 (ٹی این ایس): سعودی فرمانرواں کے فلاحی ادارے کی جانب سے رمضان میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے سامان گورنر پنجاب چوہدری سرور کے سپرد کیا۔

امدادی سامان پنجاب کے دس پسماندہ اضلاع میں تقسیم کیاجا رہا ہے، فلاحی ادارے کے نمائندے اضلاع میں گھرگھر جاکر راشن تقسیم کررہےہیں، تقسیم کیا جانے والا امدادی پیکیج سولہ کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے پر مشتمل ہے، دس اضلاع کے 22 ہزار گھرانوں میں امداد کی تقسیم آج مکمل ہو جائے گی۔

یاد رہے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 150ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا گیا تھا، سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اسلامی ممالک کی ہر ممکن مدد کرتا ہے، سعودی عرب اپنی آمدن کا ایک اعشاریہ نو فیصد انسانی امداد پر خرچ کرتا ہے ۔

خیال رہے سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے آسٹریلیا، تھائی لینڈ، یمن، فلسطین اور افریقی ممالک میں رمضان راشن پیکٹ تقسیم کروائے جارہے ہیں۔