شیخ رشید کی لال حویلی سے بے دخلی،عدالت نے حکم جاری کردیا

 
0
104

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھائی کے لال حویلی سمیت سات اراضی یونٹس کی بے دخلی نوٹس پر سماعت ،متروکہ وقف املاک کے وکیل کی جانب سے کیس کی مکمل تیاری کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کردی۔

شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کیخلاف 110 کی درخواست جمع کرادی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کیس کی سماعت کی ۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کیخلاف درخواست پر متروکہ وقف املاک کے وکیل نے سوال اٹھا دیا ۔

وکیل متروکہ وقف املاک نے کہاکہ متروکہ وقف املاک کے متعلق قانون واضح ہے،متروکہ وقف املاک کے وکیل نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا ۔

آئندہ سماعت پر مرکزی درخواست اور حکم امتناع دونوں پر بحث ہوگی ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہر صورت 26 اکتوبر کو بحث کرنے کیلئے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔