عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

 
0
166

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا معاملہ،عمران خان نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عمران خان نے اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی ۔عمران خان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔عدالت نے سماعت کے بعد عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظورکی ہے ۔