افغانستان میں امن و استحکام سیاسی حل پر ہی منحصر ہے ،پاکستان کو حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے، امریکی معاون وزیر خارجہ

 
0
320

اسلام آباد ، فروری 20 (ٹی این ایس): جنوبی اور وسطی ایشیا کیلئے امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام سیاسی حل پر ہی منحصر ہے ،پاکستان کو اس حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے،سیاسی حل سے قبل امریکہ طالبان پر دباؤ، افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت جاری رکھے گا، خطے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی واضح ہے ۔

افغان ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام سیاسی حل پر ہی منحصر ہے اور پاکستان کو اس حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حل سے قبل امریکہ طالبان پر دباؤ، افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حل سے پیشتر امریکہ طالبان پر دبا ؤاور افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی بڑی واضح ہے اور امریکہ اس حکمت عملی کو پاکستان کیلئے ایک موقع تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے فوجی امداد معطل کیا جانا واشنگٹن کے اس عدم اطمینان کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کی طرف سے اپنی سرزمین پر طالبان کو شکست دینے کیلئے ناکافی کوششوں کے باعث پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن سے افغانستان اور پاکستان دونوں کو ہی فائدہ ہو گا۔