اسلام آباد ہائیکورٹ ،طیبہ تشدد کیس میں گمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور 

 
0
498

اسلام آباد، فروری 19 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں گمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور کر لی۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ آئی نائن خالد اعوان پر وکیل صفائی کی جرح مکمل کر لی گئی۔عدالت نے طیبہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور کر لی ۔ا گلی سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اور ملزم راجہ خرم کے وکیل شہادتوں پر بحث کریں گے ۔کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی گئی۔