مشیر قومی سلامتی سے ترک سفیر کی ملاقات/پاک ترک تعلقات اور عوام میں محبت مثالی ہیں،ناصر خان جنجوعہ 

 
0
399

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا،ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں ،مصطفی یردکل
اسلام آباد
، فروری 19 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہاہے کہ پاک ترک تعلقات اور عوام میں محبت مثالی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ترکی کے سفیر اصہان مصطفی یردکل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات مثالی ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام میں بھی بے پناہ محبت پائی جاتی ہے۔اس موقع پر ترک سفیر مصطفی یردکل نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔