استعمال شدہ کاروں کی درآمد دوبارہ کھولنے زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،مفتاح اسماعیل مشیر وزیراعظم

 
0
325

اسلام آباد ، فروری 19 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ استعمال شدہ کاروں کی درآمد دوبارہ کھولنے زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ استعمال شدہ کاروں کی درآمد دوبارہ کھولنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

نجی ٹی وی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے منٹس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں وزارت تجارت نے استعمال شدہ کاروں کی امپورٹ کی بحالی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے صرف بندرگاہ پر پھنسی کاروں کے اجراء کھولنے پر زور دیا۔سیکریٹری وزارت ٹیکسٹائل نے نکتہ اٹھایا کہ استعمال شدہ کاروں کی درآمد بند ہوتے ہی مقامی کار سازوں نے قیمتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں۔مشیر خزانہ نے دوبارہ کاروں کی درآمد کھولنے کی حمایت کرتے ہوئے ڈیوٹی ٹیکسز فارن ایکسچینج میں مہیا کئے جانے کی تجویز پیش کی تاہم وزارت تجارت نے کابینہ منظوری کے بغیر ایس آر او جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔