سعودی عرب اور یو اے ای کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان پر مہربان اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر ساڑھے چار ارب ڈالر کا تیل ملے گا۔پہلے مرحلے میں 10کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کیا جا چکا ہے

 
0
1180

اسلام آباد جنوری 26 (ٹی این ایس): وازارت خزانہ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر ساڑھے چار ارب ڈالر کا تیل ملے گا۔پہلے مرحلے میں 10کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کیا جا چکا ہے۔پاکستان پے در پے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیوں سے ہم کنار ہو رہا ہے۔ ایک جانب سعودی عرب ، چین اور یو اے ای کی طرف سے پاکستان کے لیے بڑے امدادی پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے تو دوسری جانب سعودی عرب بے پاکستان کو ادھار تیل فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروا ئی ہے ۔تاہم سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی میں مزید تاخیر ہوگئی ہے۔سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کراؤن پرنس کے دورہ پاکستان کے بعد شروع ہوگی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی جائے دی ۔ دوسری جانب اسلامی ترقیاتی بینک نے بھی موجود ہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر ساڑھے چار ارب ڈالر کا تیل ملے گا۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 10کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کیا جا چکا ہے۔۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کا بتانا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں اور تیل کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ 3 سال میں ساڑھے چار ارب ڈالر کا ادھار تیل پاکستان کو فراہم کیا جائے گا۔ان مذاکرات کے بعد ایل این جی بھی پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔