اسلام آباد،مئی07(ٹی این ایس):وزیراطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے ،ْ ایسے اصولوں کا تعین کر نا ہوگا جن پر سیاست نہیں ہوسکتی ،ْ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے ،ْاحسن اقبال کا گھرانہ مذہبی ہے، انکے خیالات پورا ملک جانتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے ہمیشہ ملکی ترقی کی بات کی ہے ،ْاحسن اقبال پا کستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں ،ْپورے ملک نے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کی ہے ،ْہم احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ ایسے اصولوں کا تعین کرنا ہو گا جن پر سیاست نہیں ہو سکتی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سکیورٹی اور پروٹوکول جان کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے بڑی کامیابی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ 2018کے انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک مرض ہے ،ْتھیلیسیمیا کیخلاف صوبائی حکومتیں ایمرجنسی نافذ کریں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ تھیلیسیمیا جیسی بیماری پرکوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ تھیلیسیمیا کے تدارک کیلئے قانون سازی کرے ،ْخاندان میں شادیاں تھیلیسیمیا کے پھیلاؤ کا سبب ہیں ،ْعوامی شمولیت کے بغیر موذی امراض پرقابو نہیں پاسکتے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ تھیلیسیمیا جیسی بیماری کیخلاف آگہی مہم شروع کررہے ہیں ،ْانسانی جان بچانے کیلئے حکومت کے بازوبنیں ،ْانسانی جان بچانے کیلئے ہرشخص اپنا حصہ ڈالے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ خون کے عطیات کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے۔انہوںنے کہاکہ بیت المال کی سطح پربھی معاونت فراہم کرینگے ،ْصحت پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ انفرادی حیثیت میں اس کارخیرمیں شریک ہونا چاہیے ،ْچھوٹی عمرمیں شادیاں کرنیوالے والدین سوچیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ والدین کے فیصلے زندگی بناتے اورضائع کرسکتے ہیں ،ْموثر اقدامات سے آنیوالی نسلوں کو موذی مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔