انسانی حقوق ، سماجی کارکن اور قانون دان حنا جیلانی کا سنٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ ، قیدیوں کے حالات اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا

 
0
32225

راولپنڈی،مئی  07 (ٹی این ایس):عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق ، سماجی کارکن اور قانون دان حنا جیلانی نے پیر کے روز سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ  ایڈوکیٹ صباحت ریاض، جیل سپرانٹندنٹ سعید اللہ گوندل اور کئی پولیس افسران بھی تھے۔

حنا جیلانی نے  جیل کے خواتین وارڈ، ہسپتال،نوعمر وارڈ، کچن اور بیرکس کا دورہ کیا  اور قیدیوں کے مسائل سنے۔

انھوں نے و عمر وارڈ میں  ویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد اور  ٹیوٹا  کے زیر اہتمام چل رہے ووکیشنل ٹریننگ کلاسز کا بھی معائنہ کیا۔ وفد نے لائبریری، قشی فری ڈسپینسری، واٹر فلتریشن پلانٹ، پی سی او سنٹر اور دیگر سہولیاتی مراکز کا بھی دورہ کیا اور  فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمنان کا اظہار کیا۔