اسلام آباد، مئی 07 (ٹی این ایس): سابق آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم نے کہا ہے کہ عدلیہ پہلے اپنا گھر کو درست کرنے کے لیئے اصلاحات کرے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں طاہر عالم خان کا کہنا تھا کہ ملک خود بخود درست راستے پر چل پڑے گا اگر عدلیہ
میں اصلاحات لائی جائیں کیوں کہ معاشرے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو انصاف تک رسائی حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی مثالیں بھی موجود ہیں کہ 23سال گزرنے کے باوجود بھی لوگوں کو انصاف نہیں مل سکا۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور ملک کے تمام ہائی کورٹ کے سینئر ججز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں اصلاحات لائیں تاکہ غریب آدمی کو بھی بروقت انصاف مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ کیسے ایک نجی اخبار کے مالک نے انہیں بلیک میل کیا اور ان کے خلاف عدالت میں گئے اور کیس جیتے ۔