پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کے حصول کے لئے اب تک 2 ہزار 8 سو 47 لوگ درخواستیں دے چکے، پارٹی فنڈ میں اب تک 17 کروڑ 81 لاکھ 50 ہزار کی رقم جمع ہو چکی

 
0
2427

اسلام آباد، مئی 07 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کے حصول کے لئے اب تک 2 ہزار 8 سو 47 لوگ درخواستیں دے چکے جس میں قومی اسمبلی کے لئیے  716 اور چاروں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے لئیے 2 ہزار 131 لوگوں نے درخواست دی۔ پارٹی فنڈ میں اب تک 17 کروڑ 81 لاکھ 50 ہزار کی رقم جمع ہو چکی، 6 ان امیدواروں نے بھی ٹکٹ کے لئیے اپلائی کیا جنہیں سینٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام میں شوکاز نوٹس دیا گیا۔ انہوں نے اپنی بے گناہی کے ثبوت کے طور پے بیان حلفی ساتھ لگایا کئی امیدواروں نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حصہ نہ لینے کا بیان حلفی نہیں جمع کروایا ٹکٹ کے لئیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 13 مئی ایک طرف چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے تمام امیدواروں کے انٹرویو کرنے کا بار بار اعلان کر رکھا جبکہ دوسری طرف سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے صدور کی جانب سے صرف 3  مخصوص لوگوں کو شارٹ لسٹ کر کے ان کے انٹرویوز کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے بہت سے امیدواروں کے ان کی طرف آئندہ چند دنوں میں انٹرویو لیا جائے گا ٹکٹوں کے حوالے سے نہایت اہم اور مشکل مرحلہ ہے تحریک انصاف اگر صیح معنوں میں حقیقی لوگوں کو سلیکٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی تو الیکشن میں آدھی کامیابی حاصل کر لے گی نئی حلقہ بندیوں کے بعد اوربہت سے نئے لوگوں کی شمولیت سے پرانے اور نئے لوگوں کی کشمکش سے حلقوں کی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ورکرز کی اکثریت پرانے امیدواروں کے ساتھ اظہار ہمدردی رکھتی ہے۔