وزیراعظم کا ائیرمارشل اصغر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کرنے کا اعلان

 
0
691

اسلام آباد جنوری 5( ٹی این ایس):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان فضائیہ کے پہلے مسلمان سربراہ ائیرمارشل اصغر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان فضائیہ کے پہلے مسلمان سربراہ ائیرمارشل اصغر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کرنے کا اعلان کر دیا۔مرحوم کی آخری رسومات سرکاری طور پر ادا کرنا انکی خدمات کے اعتراف میں ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر ائیرمارشل اصغر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پاکستان فضائیہ کو دنیا کی بہترین ائیر فورس بنایا۔انکی وفات کے سوگ میں کل بروز ہفتہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔