ہمارے مخالفین سیاسی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
209

فیصل مسجد سے سپروائزرز محمد سنگین،اشرف ساجد،نصیر نواز ساتھیوں سمیت مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 23 مئی 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ سے تعلق رکھنے والے سپروائزرز محمد سنگین،اشرف ساجد،نصیر نواز نے اپنے ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،مزدور یونین کی قیادت عہدیداران اور ورکروں نے نئے شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا،پاکستان ورکر زفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین مزدور یونین کی دن بدن سیاسی ترقی اور ملازمین کی مزدور یونین میں شمولیت کو دیکھتے ہوئے سیاسی دیوالیہ پن کا شکار ہو چکے ہیں،ان کے الٹے سیدھے بیانات الزام تراشی کی سیاست اور مزید جھوٹے دعوے انکی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے،سبز باغ اور جھوٹے دعوؤں کی سیاست کرنے والے لیبر یونین اور اسکی بغل بچہ ایمپلائز یونین کے لوگ آج سی ڈی اے کے محنت کش کو یہ جواب دیں کہ تین سال سے زائد عرصہ تک یہ اقتدار میں رہے اس وقت ان کو ملازمین کے مسائل پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن اور محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں کیوں نہ یاد آئیں اور آج کس منہ سے نئے دعوؤں کے ساتھ ایک بار پھر اقتدار کے خواہشمند ہیں،سی ڈی اے کے محنت کش جان چکے ہیں کہ یہ نوسربازوں کا یہ ٹولہ ہے جو محنت کشوں کے کروڑوں روپے ہضم کرنے کے بعد نیب کے کیس میں شامل تفتیش ہیں اور دوسری طرف ادارے میں کرپشن اور بداعمالی ثابت ہونے پر عدالت کے حکم پر ادارے سے جبری ریٹائرڈ کیے گئے،ان لوگوں میں ملازمین کے مسائل حل کروانے کی صلاحیت نام کو بھی نہیں ہے اور اقتدار کے دوران بھی ان لوگوں نے مزدور یونین کو کاموں میں رکاوٹ کا ذمہ دارٹھہراکر اپنا رنڈی رونا جاری رکھا اور یہ مزدور دشمن ٹولہ پرانی بوتل میں نئی شراب ڈال کر ایک بارپھر ملازمین کو بیوقوف بنانے کے چکر میں ہے یہ بے روزگار نوجوان جو سی ڈی اے ملازمین کے پیسوں پر انگلینڈ میں عیاشیاں کرتا رہا اور آج اپنی بے روزگاری کو دورکرنے کے لیے ایک بارپھر سی ڈی اے میں اقتدارکے خواب دیکھ رہا ہے اور اسکے اتحادی جو آج سی ڈی اے ملازمین کا سامنا کرنے سے گھبرارہے ہیں خود تو تتربترہو چکے ہیں لیکن اس بے روزگار نوجوان کو پردے کے پیچھے چھپ کر پروموٹ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ وقت بدل چکا ہے آج نہ کوئی سیاسی قوت اور نہ ہی انتظامیہ میرے محنت کش کو اسکی مرضی کے مطابق اپنا جمہوری حق استعمال کرنے سے روک سکتی ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی پارٹی ان سیاسی یتیموں کو اپنی چھتری کے تلے پناہ دینے کے لیے رضامند ہے کیونکہ انکی اصلیت سب پر کھل چکی ہے یہ لوگ صرف او رصرف اپنے ذاتی مفادات کے حصول کرپشن اور اقرباپروری کی بنیاد پر اقتدار حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں،میں سی ڈی اے مزدور یونین کی نوجوان قیادت اور با شعورورکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے ان نوسربازوں کے ٹولے کو سی ڈی اے محنت کشوں کے سامنے بے نقاب کر دیا انشاء اللہ سی ڈی اے میں جلد ریفرنڈم کا انعقاد ہو گا اور ایک بار پھر ادارے میں ترقی کا دور واپس آئے گا،مزدور یونین کے عہدیداران،کارکن،اراکین سوشل میڈیا اپنی عملی،سیاسی اور اخلاقی جدوجہد کو جاری رکھیں اور الزامات کی سیاست کا جواب میں سی ڈی اے کے محنت کش تک مزدور یونین کی تاریخی جدوجہد کو اجاگر کریں۔