سپریم کورٹ کالا باغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل ہی میں حل ہونے دے ٗ سید خورشید شاہ

 
0
339

اسلام آباد08 جون (ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہسپریم کورٹ کو چاہیے کہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل ہی میں حل ہونے دے۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں منظور کی ہیں، یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کا ہے لہذا وہاں ہی حل ہونا چاہیے، عدالت کو بھی چاہیے کالا باغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں حل ہونے دے جب کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے۔عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کے حکم پر خورشید شاہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔