ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس: گواہان کے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے نیب کی ٹیم لندن روانہ

 
0
371

اسلام آباد، فروری 20 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں گواہان کے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے نیب کی ٹیم لندن روانہ ہوگئی۔

ترجمان نیب کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر سرکاری دورے پر لندن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب 22 فروری کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن جائیں گے، جہاں نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سردار مظفر کی موجودگی میں استغاثہ کے 2 گواہان کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔لندن سے ویڈیو لنک پر گواہان رابرٹ ریڈلے اور راجہ اختر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے 22 فروری کو جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔