وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

 
0
135

وزیراعظم شہباز شریف نے آج بروز منگل 24 جنوری کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اہم اقتصادی فیصلوں کا امکان ہے۔
کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں ہوا تاہم وزیراعظم آفس کے عہدیدار نے بتایا کہ اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے اہم اقتصادی فیصلے لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے بجلی بریک ڈان پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نگراں وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی تعینات کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی دھمکی کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے سید محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شیری رحمان کے ہاتھ کے آپریشن پر ان سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنی وزارت کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں۔