کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں منگل کے روز بھی جاری

 
0
741

اسلام آباد دسمبر 10 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں منگل کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آپریشن کر کے سیکٹر آئی 12- میں سرکاری اراضی پر بنائی گئی کئی غیر قانونی تجاوازت کو مسمار کر دیا۔

آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملہ کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوں نے بھی حصہ لیا۔ اس آپریشن کے دوران تقریباً20 کمروں پر مشتمل 14 عارضی گھروں ا ورغیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ مزید برآں اس علاقے میں سرکاری اراضی پر بنائی جانے والی 15 چار دیواریاں بھی ہیوی مشینری سے گرا دیں گئیں۔

انسداد تجاوزات مہم کے سلسلہ میں ایک اورآپریشن کے دوران سیکٹرآئی ایٹ ون سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ایک فینس، ایک واش روم، ایک شیڈ اور ایک چار دیواری کا بھی خاتمہ کر دیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلہ میں نوٹس بھی جاری کیے گئے کہ ایک دن کے اندر غیر قانونی تعمیرات کو از خود ختم کر دیں بصورت دیگر سی ڈ ی اے کا عملہ ان غیر قانونی تعمیر کردہ کمروں کو گرا دے گا جس کے نقصان کے ذمہ دار غیر قانونی تعمیرات کنندگان خود ہوں گے۔