اسلام آباد دسمبر 10 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی انتظامیہ نے دارلحکومت کو تمباکو نوشی سے پاک بنانے کیلئے مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا اسی سلسلے میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیموں نے سیکٹر جی 15 اور جی 13 میں 29 دوکانوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی،چیکنگ کے دوران 26 دوکانوں کو نوٹس جاری کیئے گئے جبکہ 5 دوکانوں سے بغیر ڈیوٹی ادا کیئے اسمگل سیگریٹ برآمد ہوئے جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام ٹیم نے ڈرائیکٹر ایکسائز کے احکامات پر پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 17 دوکان داروں کو بھی نوٹس جاری کیئے دوران کاروائی شیشہ فلیور کی فروخت پر دوکانداروں کو وارننگ بھی جاری کر دی گئی اور مختلف دوکانوں سے 25 پیکٹ شیشہ فلیور قبضہ میں لے لیئے گئے ہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سکول و کالجز کے قریب سیگریٹ کی فروخت روکنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیئے جا رہے ہیں