موبائل فون کے استعمال پر46فیصد اضافی ٹیکس وصول

 
0
263

کراچی فروری 20(ٹی این ایس)جنوری 2018 میں موبائل فون کے استعمال پر ٹیکس وصولی 46فیصد سے 3ارب 78کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق موبائل کیاستعمال پر وود ہولڈنگ ٹیکس آن لائن وصول کرنے سے 46فیصد اضافی ٹیکس جمع ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر موبائل کے استعمال پر ساڑھے 12 فیصد وود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرتا ہے ،جنوری 2017 میں 2ارب 57کروڑ جبکہ جنوری 2018 میں3ارب 78کروڑ 34لاکھ ٹیکس وصول کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال 7 ماہ میں موبائل کے استعمال پر ٹیکس وصولی 2 فیصد کمی سے 27 ارب 48 کروڑ روپے رہی، وجہ ٹیکس ریٹ 14فیصد سے کم ہوکر ساڑھے 12فیصد ہونا ہے۔