عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے ،ْ ْ2018 میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ،بلاول بھٹو زر داری

 
0
417

اسلام آباد،نو مبر24(ٹی این ایس) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے ،ْ2018 میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ،ْ نواز شریف اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا ،ْ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مسترد کرنے سے جوڑنا مناسب نہیں ،ْمیاں اپنے طور طریقے بدلیں ۔ایک انٹرویرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا جب کہ عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے۔

انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا لیکن پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہمارے تجربے خوشگوار نہیں رہے کیوں کہ میاں صاحب کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، ان کا یہی رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مسترد کرنے سے جوڑنا مناسب نہیں ،ْ میاں صاحب کو مشورہ ہے کہ اپنے طور طریقے بدلیں تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہو سکے۔