راولپنڈی نومبر 24 (ٹی این ایس) یونین کونسل نمبر چودہ ایف بلاک راولپنڈی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی گیارہ کی اہم یونین کونسل ہے ۔شہر کے پوش علاقوں پر مشتمل اس یونین کونسل کا سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی فراہمی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب تھا جس پر کام جاری ہے
اہلیان یو سی 14 بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ملنے کے بعد مسائل کے بروقت حل پر خوش نظر آتے ہیں لوگوں کا کہنا تھا کہ خادم اعلی پنجاب نے لاہور کے بعد راولپنڈی کو بھی اپنا گھر سمجھا ،میٹرو بس سروس سے شہری گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کر لیتے ہیں ۔صحت کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات سرانجام دی گئی ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام خاصے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ انکے مسائل کا حل انکی دہلیز پر ہی ہوتا ہے۔