امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 3دسمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ,خواجہ آصف

 
0
428

اسلام آباد،نو مبر24(ٹی این ایس) : وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 3دسمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ، وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب جائیں گے، وہاں دو اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف ن ے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والے 2اہم اجلاسوں میں اہم حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاس اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ تعاون پر ہوں گے، وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور آرمی چیف سعودی عرب جائیں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 3دسمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔