این ایس سی نے بڑے فیصلے لیے ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

 
0
139

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ این ایس سی نے طویل مشاورت کے بعد بڑے فیصلے لیے ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست اپنی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقتصادی روڈ میپ سے معیشت بحال ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔