یمن میں ہیضے کے بعد خناق کی وباء سے 62 افراد ہلاک

 
0
313

صنعاء فروری 21(ٹی این ایس)یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں خناق کی بیماری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ گذشتہ برس اگست میں سامنے آنے والی خناق کی وباء نے تین فروری 2018تک 62 افراد کی جان لے لی ۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت نے بتایاکہ 933 شہریوں میں خناق کی تشخیص کی گئی گئے۔ یہ مرض یمن کی 23 میں سے 20 گورنریوں اور 333 ڈاریکٹویٹس میں سے 157 میں پایا گیا ہے،ادھر یمنی وزارت صحت کے سیکرٹری علی الولیدی نے کہا کہ خناق کا شکار ہونے والے شہروں میں سب سے زیادہ اب اور الحدیدہ گورنریاں متاثر ہوئی ہیں۔ یہ دونوں علاقے حوثی باغیوں کے زیرتسلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے خناق اور دوسری امراض کے شکار افراد کے علاج اور ان کی بحالی کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے یمن میں خناق سے فوت ہونے والے شہریوں کی تعداد 66 اور متاثرین کی 1100 بتائی ہے۔خیال رہے کہ خناق متعدی جراثیم سے پھیلتا ہے جو منہ، آنکھوں، ناک اور بعض اوقات جلد کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے شکار ہونے والے بعض مریض دو سے چھ روز کے اندر اندر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔