بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی سزا کے خلاف عدالت عالیہ سے اپیل

 
0
347

فیصلہ سیاسی محرکات پر مبنی ہے اور حکومت کی منشا کو مدِ نظر رکھ کر دیا گیا،قانون دانوں کی گفتگو
واشنگٹن فروری 21(ٹی این ایس)بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا نے اپنے خلاف بدعنوانی کے جرم پر پانچ برس کی قید کی سزا کے خلاف اپیل داخل کردی ہے جس میں اْن کے قانون دانوں نے استدعا کی ہے کہ فیصلہ سیاسی محرکات پر مبنی ہے اور حکومت کی منشا کو مدِ نظر رکھ کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ میں مقدمہ دائر کرنے کے بعدخالدہ ضیاء کے قانون دانوں نے میڈیا سے با ت چیت میں کہاکہ فیصلہ حکام کی مرضی سے سنایا گیا۔ حکومت نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔