کراچی،گلشن حدید میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ ٗدوافراد جاں بحق

 
0
378

کراچی فروری 21(ٹی این ایس)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دو گروہوں کے درمیان ذاتی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک دکان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دکان پر موجود دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود نصیرآباد میں پیش آیا جہاں نقاب پوش دو ملزمان نے دکان پر موجود دو افراد کو ٹارگٹ کرکے ان پر فائرنگ کی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ نواب اور 35 سالہ عمر کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق افراد کے خاندانوں میں دیرینہ دشمنی تھی اس لیے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، جب کہ ملزمان نے دکان پر کوئی رہزنی یا ڈکیتی کی واردات نہیں کی۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر تفتیش بھی شروع کردی ہے۔