کمبوڈیا کے حکومتی اہلکاروں کو جرمن ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان

 
0
371

برلن فروری 22(ٹی این ایس)جرمن حکومت نے کہا ہے کہ کمبوڈیا کے حکومتی اہلکاروں کو ان کے نجی دوروں کے لیے جرمنی کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ ان اعلیٰ حکام میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہْن سین بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت نے یہ فیصلہ ہْن سین حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے باعث کیا ۔ کمبوڈیا کی حکومت نے گزشتہ برس موجودہ وزیر اعظم کے سب سے بڑے سیاسی حریف کی جماعت سی این آر پی کو ملکی سپریم کورٹ کے توسط سے تحلیل کر دیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ہْن سین حکومت اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کے علاوہ عدالتی نظام کا ناجائز استعمال بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔