مونٹی نیگرومیں امریکی سفارتخانے پر خودکش حملے میں حملہ آور ماراگیا

 
0
359

پوڈگوریچا فروری 22(ٹی این ایس)مونٹی نیگرومیں امریکی سفارتخانے پر خودکش حملے میں حملہ آور ماراگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریچا میں امریکی سفارت خانے پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک شخص نے ایک دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں حملہ آور خود بھی مارا گیا۔ پوڈگوریچا میں حکام نے اسے ایک خود کش بم حملہ قرار دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سفارتی عملہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور اولین ترجیح سفارت خانے کے عملے کی سلامتی ہے۔ سفارت خانے نے مونٹی نیگرو میں مقیم امریکی باشندوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔