اسرائیل کا ایران کے میزائل مار گرانے کے نظام کا کامیاب تجربہ

 
0
615

واشنگٹن فروری 22(ٹی این ایس)اسرائیل اور اْس کے اتحادی امریکہ نے کہا ہے کہ اْنھوں نے میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کی مدد سے متحارب علاقائی ملک، ایران کی جانب سے یہودی ریاست کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والیکسی ممکنہ میزائل حملے کی صورت میں دفاع کیا جا سکتا ہے۔ایرو تھری انٹرسیپٹر کے کیے جانے والے تجربے سے آٹھ روز قبل ایران نے جدید قسم کے میزائل قدر کی نمائش کی، جو 2000 کلومیٹر دور تک مار کر سکتا ہے، جو اسرائیلی علاقے تک پہنچ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قدر اْس میزائل پروگرام کا ایک جْزو ہے جسے ایران نے جاری رکھنے کا عہد کر رکھا ہے حالانکہ اسرائیل اور امریکہ نے اس سرگرمی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے سلسلے میں اْن کے نئے معاہدے کا حصہ ہے۔اسرائیل اور امریکہ ایران کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تشکیل دینے کے مخالف ہیں، کیونکہ اْن کا کہنا تھا کہ بالآخر ایران اْن پر جوہری ہتھیار نصب کر سکتا ہے، جس سے اسرائیل، امریکہ اور اْن کے اتحادیوں کے اہداف کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ایران کا کہنا تھا کہ اْس کا جوہری پروگرام پْرامن مقاصد کے لیے، جب کہ اس کے میزائل دفاعی مقاصد کے لیے ہیں۔