پارلیمنٹ آئین سے زیادہ مقدم ہے ٗ پارلیمنٹ کو اپنا حق چھیننا ہوگا ٗ طلال چوہدری 

 
0
348

سرگودھا فروری 24(ٹی این ایس)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ پارلیمنٹ آئین سے زیادہ مقدم ہے کیونکہ پارلیمنٹ نے ہی آئین بنایا ٗپارلیمنٹ کواپناحق چھینناہوگاجبکہ نیب کے اپنے ہی گواہ نے اس کے ریفرنس کوننگاکرکے رکھ دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ اداروں کی ماں ہے،کبھی کسی ادارے کی توہین نہیں کی تاہم دیگراداروں کو بھی اپنی حدود میں رہناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اس قدرکا میابی حاصل کریگی اور3 ماہ میں وہ تمام فیصلے اور قوانین ختم کردیگی،جسے عوام نے قبول نہیں کیا اوردوبارہ نواز شریف کووزیراعظم بنائیگی۔