خیبرپختونخوا اسمبلی میں کے پی ایمپلائزریگولرائزیشن سروس، سی ڈی سٹیج ڈراموں کے سنسرشپ بورڈ کے قیام اورخیبرپختونخوایونیورسٹیزترمیم بل متفقہ طور پرمنظوری

 
0
324

پشاور ، فروری 27 (ٹی این ایس):خیبرپختونخوا اسمبلی میں کے پی ایمپلائزریگولرائزیشن سروس، سی ڈی سٹیج ڈراموں کے سنسرشپ بورڈ کے قیام اورخیبرپختونخوایونیورسٹیزترمیم بل متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکرخیبرپختونخوا اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہو ا اجلاس میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کم ہونے کے خلاف خیبر پختونخوااسمبلی میں قرارداد منظورکر لیا گیا ۔ چترال کی سیٹ کم ہونے کے باعث مقامی شہریوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے،قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن سلیم خان نے پیش کی حلقہ بحال نہ ہوا تو چترال کے لوگ 2018 کے عام انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
اجلاس میں بلین ٹری منصوبے پر بحث کرتے ہوئے پی پی پی کے ایم پی اے ضیا اللہ آفرید ی نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کے گھپلوں کو چھپانے کے لئے صحافیوں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کرپشن ختم کرنے کے دعوے کر رہے ہیں،دوسری جانب کرپشن چھپایا جا رہاہے، سپیکر رولنگ دیں کہ منصوبے کی انکوائری کی جائے صوبائی وزیر مشتاق غنی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بلین ٹری منصوبے کی تعریف کیالزام لگایا جاتا ہے کہ 25 روپے فی پودا خریدا گیاصوبائی حکومت نے دو روپے کا ایک پودا خریدا ہیں،،اجلاس میں کے پی ایمپلائز ریگولرائزیشن سروس بل منظور کر لیا گیا بل کے تحت صوبے کے 58 پراجکٹ کے ملازمین مستقل ہوگئے58 پراجیکٹس میں چار ہزار سے زائد عارضی ملازمین مستقل ہوگئے بل کے تحت 158 ڈاکٹرز بھی مستقل ہوگئے خیبرپختونخوا اسمبلی نے سی ڈی سٹیج ڈراموں کے سنسرشپ بورڈ کے قیام کے حوالے سے بھی بل پاس کر لیا بل کے مطابق کوئی بھی سٹیج ڈرامہ،سی ڈی یا فلم بورڈ کے اجازت کے بغیر پیش نہیں ہونگے ۔سنسر بورڈ مذہب،ملک اور سکیورٹی اداروں کے خلاف مواد کو نشر کرنے سے روکنے کا مجاز ہوگاجبکہ خیبر پختو نخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا