مسلم لیگ (ن) کو اس کی انتخابی شناخت سے محروم کرنا قبل ازوقت دھاندلی ہے۔رانا ثنائاللہ

 
0
405

لاہور مارچ 1 (ٹی این ایس)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اس کی انتخابی شناخت سے محروم کرنا قبل ازوقت دھاندلی ہے۔لاہورمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ (ن) لیگ ہماری جماعت ہے اورنواز شریف ہمارے قائد ہیں، مسلم لیگ (ن) کو بے نام و نشان کرنے کی خواہش کرنے والے خود بے نام و نشان ہوں گے‘ مسلم لیگ (ن) کو اسکی انتخابی شناخت سے محروم کرنا قبل ازوقت دھاندلی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج کا سینیٹ الیکشن تین مارچ کے سینٹ کے الیکشن کی ریہرسیل ہوگی، نتائج سے تین مارچ کے نتائج کا بھی پتہ چل جائے گا، ہمیں پورا یقین ہے پنجاب میں ساری سیٹیں نون لیگ ہی جیتے گی جب کہ کامیاب قرار پانے والے (ن) لیگی امیدوار کا آزادی گلے سے اتر کر نواز شریف کی غلامی کا اعلان کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں کنٹرولڈ جمہوریت نہیں عوامی جمہوریت چلے گی، چیئرمین نیب اپنی نیک نامی کو برقرار رکھتے ہوئے نیب کی طاقت کے غلط استعمال کو روکیں، عام انتخابات قریب ہیں، چیئرمین نیب کو نیب کے معاملات پر نظر رکھنی چاہئے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ احتساب کا عمل رک جانا چاہئے اورہم نیب کا احترام کرتے ہیں لیکن ریفرنسز دائر کرنے کا ایک طریقہ کارہوتا ہے۔رانا ثنائاللہ نے کہا کہ جھوٹ بولنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے، وہ اپنی گھٹیا حرکتیں چھپانے کیلئے الزام تراشی کرتے رہتے ہیں، زبیرگل یا شاہین بٹ کے خلاف کوئی چیز ہے تو سامنے لائیں اور مجھے پتہ ہے عمران خان کو کہاں سے چٹ آئی ہے، جو چٹ آتی ہے ویسا ہی بولنا شروع ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ قوتیں نیب کو اپنے مذموں مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔