احتساب عدالت نے کرپشن کیس کے ملزم ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت دیدی

 
0
278

کراچی،مارچ 02(ٹی این ایس):احتساب عدالت نے کرپشن کیس کے ملزم ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے معتلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے علاج کیلئے دبئی جانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے کہا کہ ضیاء الدین ہسپتال ڈاکٹر عاصم کااپنا ہسپتال ہے فزیوتھراپی یہاں پر بھی ہے۔عدالت نے جناح ہسپتال میں ڈاکٹرعاصم کو لاحق مرض کی سہولت کی دستیابی یا عدم دستیابی کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ انہیں علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت بھی دیدی۔عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس دفعہ جانے کی اجازات دیتے ہیں تاہم آئندہ کیلئے پتا کرالیتے ہیں بعد ازاں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔