وفاقی پولیس ، رینجر اور سیکورٹی اداروں کا  مشترکہ سرچ آپریشن

 
0
1369

اسلام آبا د ،مارچ 05(ٹی این ایس):وفاقی پولیس،رینجر اورسیکورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔سرچ آپریشن تھانہ نون کی حدود میں کیا گیا،سرچ آپر یشن جھنگی سید اں ،رحمان ٹاون ،فر ید ٹاون اور گردونواح میں کیا گیا ۔

دوران سرچ آپریشن 177 گھروں   315لوگوں کو سرچ کیا گیا۔تفصیلات کے مطا بق سکیورٹی ایجنسیوں نے  آج  بروز سوموار اسلام آباد کے علاقے  جھنگی سید اں،رحمان ٹاون ،فر ید ٹاون میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 42 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران پسٹل 30 بور، پسٹل 32 بور، پسٹل 9 ایم ایم،12 بور ڈبل وسنگل بیرل گن اور ایمونیشن شامل ہیں۔ ایس ایس نجیب الرحمان بگوی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سیکورٹی کو موثر بنانا ہے۔