لاہور میں 1 لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں داخلے سے محروم ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
476

لاہور مارچ 7(ٹی این ایس) لاہور میں 1 لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں داخلے سے محروم ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خاں کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی صفر ہے ،لاہور کے 700 سے زائد پرائمری سکولوں میں 1 لاکھ بچوں کا داخلہ ناممکن ،جس کی وجہ سے ان بچوں کو نجی سکولوں میں داخلہ لینا پڑے گا،نجی سکولوں میں داخلے سے والدین کی جیبوں پر اضافی بوجھ پڑے گا جس سے والدین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فی الفور کم از کم 200 سرکاری سکولوں کے قیام کے احکامات جاری کرے تاکہ بچوں کا داخلہ ممکن بنایا جائے۔