ڈاکٹرز کی غفلت کی انتہا، ایک ہی سرنج سے انجکشن دینے پر تین بچے جاں بحق

 
0
1200

نوابشاہ مار چ9(ٹی این ایس): نوابشاہ میں ایک ہی سرنج سے بچوں کو انجکشن دینے پر تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں ڈاکٹرز نے غفلت اور لا پرواہی کی انتہا کرتے ہوئے تین بچوں کو ایک ہی سرنج استعمال کرتے ہوئے انجکشن دے دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزیر صحت کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کی ہلاکت ایک ہی انجکشن سے ویکسین دینے کی وجہ سے ہوئی۔ سات رکنی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر نے خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کولڈ باکس کی بجائے پرس میں رکھی تھی۔ محکمہ صحت نے نوابشاہ اسپتال کے سینئیر پروفیسر، ڈسٹرکٹ افسر اور لیڈی ہیلتھ ورکر کو معطل کر دیا۔