فلپائن میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

 
0
344

منیلا مارچ 18(ٹی این ایس): فلپائن میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سنگل انجن ایئر کرافٹ ٹیک آف کرنے کے تھوری دیر بعد ہی دارالحکومت منیلا کے شمال میں ایک گھر پر گر گیا۔حادثے میں پائلٹ سمیت باقی کے 4مسافر اور جس گھر پر طیارہ گرا اس میں موجود 5افراد ہلاک ہوگئے۔